• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ کیس، رؤف صدیقی کی بریت کی درخواست دائر، پراسکیوٹر کو نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس میں ایم کیوایم کے رہنما رؤف صدیقی کے وکیل نے بریت کی درخواست دائر کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ رئوف صدیقی کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں،تفتیشی حکام میرے موکل کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں، عدالت نے رئوف صدیقی کی درخواست پر پراسکیوٹر کو نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے مزید سماعت اٹھائیس ستمبر تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین