• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش میں محصور اصل پاکستانی ہیں انہیں با عزت منتقل کیا جا ئے، شرف الزماں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدائے محصورین فائونڈیشن کے چیئر مین شرف الزماں نےکہاہے کہ بنگلہ دیش میں محصور اصل پاکستانی ہیں انہیں با عزت پاکستان منتقل کیا جائے ، وہ پیر کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برمی،بنگالی اور افغانیوں سے پہلے پاکستانیوں کو بنگلہ دیش کے محصور کیمپوں سے وطن واپس لانے کی حکمت عملی طے کی جائے کیونکہ بر می ،بنگالی اور افغانیوں کے اپنے وطن موجو د ہیں انہوں نے کہا کہ محصورین کی منتقلی کے لئے حتمی تاریخ کا بھی اعلان کیا جائے اور پاکستان میں موجود بہاریوں کے بلاک شدہ شناختی کارڈ ز فوری بحال کئے جائیں کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان سے منسلک ہیں اور پاکستان کے وفادار ہیں، شرف الزماں نے کہا کہ بہاریوں نے دو مرتبہ ہجرت کی اور انہوں نے1947 میں قیام پاکستان اور 1971میں تحفظ پاکستان کے لئے بے مثال قربانیاں دیں ہیں انہوں نے کہا کہ سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے تحت ایسے تمام افراد جو 14 اگست1947کے بعد پاکستان کے کسی بھی علاقے میں پیدا ہوئے یا جویکم جنوری 1952 سے پہلے انڈیا سے ہجرت کر کے پاکستان آئے وہ سب پاکستانی کہلاتے ہیں جبکہ سقوط ڈھاکہ یعنی 16 دسمبر 1971کے بعد بنگلہ دیش سے آنے والے بھی پاکستانی ہیں مگر اس کے باوجود نہ تو ان کے شناختی کارڈوں کی تجدید کی جارہی ہے اور نہ نئے شناختی کارڈز بنائے جارہے ہیں۔
تازہ ترین