• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے علماء میں باہمی اور حکومتی اداروں سے رابطے رہنا چاہئیں،ارشد مرزا

کراچی ( پ ر) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رہنماارشدمرزانے کہاہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام طبقات آپس کے اختلافات بھلاکر اسلامی اقدارکے فروغ اور وطن عزیزکی سلامتی، استحکام اور تعمیروترقی کے لئے اپناکرداراداکریں۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے میں پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے سنجیدہ اورامن پسند علماء ومشائخ کا اہم کردارہے،جنہوںنے عوام میں فرقہ واریت کے خلاف اخوت ویگانگت اوروحدت کا شعور اجاگر کیا، مذہبی وفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے حکومتی اداروں اور علمائے کرام کے درمیان باہمی رابطے جاری رہنے چاہئیں۔
تازہ ترین