• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیو مہم کے عملے کومکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسدادپولیو مہم کے سلسلے میں آئی جی سندھ سید کلیم امام نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مہم میں حصہ لینے والے عملے کی سکیورٹی کے جملہ اقدامات کو تھانہ جات کی سطح پر مضبوط روابط کے تحت یقینی بنایا جائے، ممکنہ حساس یونین کونسلز میں انر اور آوٹر کارڈن کی بنیاد پر پولیو ٹیمز کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے، ایسی تمام یوسیز میں پولیس کمانڈوز کو خصوصی ذمہ داریاں دی جائیں،حساس یوسیز میں تھانہ پولیس،پولیس کمانڈوز کے ساتھ ساتھ سادہ لباس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے،رینڈم اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ اور پیٹرولنگ کے دوران مستعدی اور چوکنا رہتے ہوئےکڑی نگرانی، مشتبہ ومشکوک سرگرمیوں پر نگاہ رکھی جائے، پولیو ڈراپس مہم کے علاقوں میں ٹھوس سکیورٹی کے ضمن میں رابطوں اور معلومات کی شیئرنگ کو ہرسطح پر یقینی بنایا جائے،ضلعی ایس ایس پیز جملہ سکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو علاقوں میں موجود رہنے کا پابند بنائیں۔
تازہ ترین