• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگالی محب وطن اور ملک کی معیشت میں اہمیت رکھتے ہیں، ثروت قادری

کراچی(پ ر )سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بنگالی محب وطن اور ملک کی معیشت میں اہمیت رکھتے ہیں، پاکستان سنی تحریک بنگالیوں کے حقوق اور شہریت دلانے کیلئے اول روز سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، مشرقی پاکستان سے قبل کے موجود پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کئے ہیں، بنگالیوں کی پاکستان میں تیسری نسل پروان چڑھ رہی ہے انہیں قومی شناخت فراہم نہ کرنا افسوسناک عمل ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے بنگالیوں کو پاکستانی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے کراچی میں موجود فشریز میں اکثریت بنگالیوں کی ہے جو سمندرکی موجوں اور ہواؤں کا سامنا کرتے ہوئے فشریز کو ترقی دے رہے ہیں ،حکومت پاکستان فوری طور پر بنگالیوں کو قومی شہریت دینے کے ساتھ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر بنگالیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد کی قیادت عمران قادری اور عبدا لشریف نورانی کررہے تھے، وفد نے بتایا کہ بنگالیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری نہیں کئے جاتے دوسری طرف بنگالیوں کو پکڑ کر ان سے ہزاروں روپے رشوت لئے جاتے ہیں ،اس موقع پر ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بنگالی محب وطن ہیں ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے ۔
تازہ ترین