• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے کراچی میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ پرتشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے کہا کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں کے الیکٹر ک کی جانب سے کئی گھنٹوں کی غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی مزید اجیرن کر دی ہےجبکہ عوام پہلے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں اوپر سے کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے ان کی پر یشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔
تازہ ترین