• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انعامی اسکیموں،غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج اورہنڈی کا کارروبار کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

ملتان(اسٹاف رپورٹر) انعامی اسکیموں کےنام پرلوٹ مار‘غیر قانونی گیٹ وےایکسچینج چلانےاور ہنڈی کادھندہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا،ذرائع سےمعلوم ہوا ہےکہ ڈی جی ایف آئی اے نےجاری مراسلہ میں احکامات جاری کئے ہیں کہ ملتان سمیت تمام اضلاع میں ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیاجائے ،کاروباری مراکز‘شاپنگ پلازوں و دیگر مارکیٹوں میں ہنڈی کاغیر قانونی کاروبار کرنے کےشواہد موجود ہیں،انعامی سکیموں کالالچ دیکرسادہ لوح شہریوں کو نوسربازی کا نشانہ بنانےوالوں کیخلاف مقدمات درج کرکےملزمان جیل میں ڈالا جائے اورغیر قانونی طورپر گیٹ وے ایکسچینج چلانے والوں کیخلاف بھی نتیجہ خیز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ اس غیر قانونی کام کی حوصلہ شکنی ہوسکے۔
تازہ ترین