• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ، ہندوووٹ بینک برقراررکھنے کی چال

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئےدفاعی تجزیہ نگار لیفٹنینٹ جنرل (ر)غلام مصطفی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا اور جارحانہ رویہ اپنا کر اپنا ہندوووٹ بینک برقراررکھنا چاہتی ہے ،معروف ماہر تعلیم سید عابدی نے کہا کہ ٹیکنکل ایجو کیشن میں پاکستان بہت پیچھےہےملکی ترقی کیلئے نظام تعلیم کو بہتر کرنا ،ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کادائرہ بڑھانا ہوگا ، سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا خراب کارکردگی کے ذمے دار صرف سرفرازاحمد نہیں بلکہ تمام کھلاڑی ہیں،شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے صرف بالنگ ہی نہیں بیٹنگ میں بھی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔لاہور قلندر کے کیلئے ”راشاقلندر پختونخوا“ گانے والے ابھرتے ہوئے گلوکار انعام شاہ نے بھی شرکت کی۔ جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹرسکندربخت،جیو نیوز کے نمائندہ خصوصی عبدالقیوم صدیقی ،بیوروچیف رئیس انصاری نےبھی گفتگو میں حصہ لیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹرسکندربخت کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر لگتا ہے کہ ٹیم کرکٹ کھیلنا بھول گئی ہے ۔فخرزمان کے ہاتھ پر گیند لگی اسے معلوم ہی نہیں ہوا کہ بال لگی ہے۔بھارتی گیندبازوں نے فخر زمان کی کمزوری پکڑ لی ہے وہ پاکستانی اوپنر کو باڈی پر گیند مار کر پریشان کرتے رہے اور اسی الجھن میں انہیں کامیابی ملی۔کوچ مکی آرتھر ڈومیسٹک کرکٹ نہیں دیکھتے ان کے ذہن میں شایدصرف سترااٹھارہ لڑکے ہی ہیں۔جس طر ح نضمام الحق لاہور قلندرکے کھلاڑیوں کی سلیکشن میں محنت کی ہے ایسی ہی محنت ڈومیسٹک کرکٹ میں کرنی چاہئے ۔پاکستان کے پاس اچھے اسپینرز نہیں ہیں ،ٹیم سلیکشن بہت مایوس کن رہی ۔دوسری ٹیموں میں تین اسپینرزکھیل رہے تھے جبکہ پاکستان نے تین فاسٹ بالرزکھلائے۔کپتان سرفرازاحمدپرفارم نہیں کررہے لگتا ہے ان پر مزیددباوٴبڑے گا ۔پاکستان کی بھارت کیخلاف مسلسل دوسری شکست پر سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا خراب کارکردگی کے ذمے دار صرف سرفرازاحمد نہیں بلکہ تمام کھلاڑی ہیں ۔عمران خان ،وقار یونس،میلکم مارشل نہیں ہیں اگر عامر کو نہ کھلائیں تو پھر کسے کھلائیں ۔خراب فیلڈنگ کے ذمے دار کوچ نہیں کھلاڑی خود ہیں۔گزشتہ ایک سال سے پاکستان نے بہترین فیلڈنگ کی ہے لیکن دباوٴ کے باعث فیلڈرزکے ہاتھ پاوٴں پھول جاتے ہیں ۔جب چھوٹی ٹیموں سے پاکستان جیتناہے تو میڈیا کھلاڑیوں کو آسمان پر بیٹھا دیتا ہے جس کے باعث ٹیم اپنی غلطیوں پر غور نہیں کرتی لیکن جیسے ہی بڑی ٹیموں سے میچ ہوتا ہے تو اصل کارکردگی سامنے آجاتی ہے۔ میچ میں ہاتھوں سے کیچزگرانے پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے صرف بالنگ ہی نہیں بیٹنگ میں بھی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔پاکستان کو ٹاس جیت کر دوسری بیٹنگ کرنی چاہئے تھی لیکن ایسا نہیں ہواکھلاڑیوں نے غیر ذمے داران شاٹس کھیلتے ہوئے بھارت کو کم ہدف دیا ۔سرفرازاحمد نے فیلڈ پلیسمنٹ اچھی نہیں کرائی جس کی وجہ سے وکٹیں لی جاسکتی تھیں ۔سرفرازاحمد نے بیٹنگ کے دوران بھی زیادہ گیندیں کھیلیں جس کے باعث دوسرے بلے بازوں پر دباوٴآیا ۔ لیکن پاکستانی ٹیم میں کم بیک کی صلاحیت ہے میچ جیت کر لوگوں کا غصہ کم کیا جاسکتا ہے ۔ پنجاب کے سیاسی درجہ حرارت پر اظہار خیال کرتے ہوئے جیونیوزلاہور کے بیوروچیف رئیس انصاری نے کہا کہ عثمان بزدار کمزور وزیرعلیٰ ثابت ہوئے ہیں ابھی تک انہیں معلوم نہیں ہوسکا کہ کام کس طرح کرنا ہے ۔دن میں دواسپتال کے دورے کرنے سے نظام ٹھیک نہیں ہوتا ۔تما م فیصلے وزیراعظم عمران خان خود کررہے ہیں ۔گورنر ایک آئینی عہدہ ہے لیکن گورنر پنجاب چودھری سرور کابینہ اجلاس میں موجود ہوتے ہیں ۔عمران خان چاہتے ہیں کہ پنجاب میں جہاں جہاں ن لیگ ہے اس کا خاتمہ کیا جائے ۔اس لئے پنجاب کے بلدیاتی نظام میں تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔ جبکہ خیبر پختونخوامیں پی ٹی آئی کی پانچ سال حکومت رہی لیکن وہاں مکمل طور پربلدیاتی نظام نافذ نہیں کیا گیا ۔

تازہ ترین