• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس دہندگان اور نادہندگان کے درمیان واضح تفاوت کرنیکا اصولی فیصلہ

اسلام آباد( حنیف خالد) ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق ٹیکس دہندگان اور نادہندگان کے ساتھ یکساں سلوک نہیں کیا جائیگا سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر2018 تک بڑھائے جانے کا امکان ہے جو آج کل 30 ستمبر2018ہے وزارت خزانہ ایف بی آر نے ملک بھر کے سیاسی اقتصادی تجارتی کاروباری اور ٹیکس بار حلقوں کی طرف سے ملنے والی ان یادداشتوں پر آئندہ چند روز میں فیصلہ کرنے کیلئے غور شروع کر دیا ہے۔ ایف بی آر نے وزارت خزانہ کو ٹیکس جمع کرانیوالوں اور نہ جمع کرانیوالوں کے درمیان تفاوت برقرار رکھنے کی تجویز دی ہے جس کے مطابق نان فائلرز سے ود ہولڈنگ ٹیکس فائلر کے مقابلے میں کم و بیش سو فیصد زیادہ وصول ہوا کریگا۔ سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں پر یہ پابندی دوبارہ عائد کئے جانے کا امکان ہے کہ وہ درآمد شدہ موٹر گاڑیوں کو خرید نہیں سکیں گے۔ ملک بھر میں پلاٹ فلیٹ دکان پلازے سمیت غیر منقولہ جائیداد جس کی مالیت 40 لاکھ روپے سے زیادہ ہو بغیر قومی ٹیکس نمبر( نیشنل ٹیکس نمبر) اور ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹACTIVE TAX PAYERS LIST میں جن کا نام شامل نہیں ہوگا ۔
تازہ ترین