• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برہان وانی کشمیریوں کا ہیرو ہے اس لیے ڈاک ٹکٹ جاری کیا، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان شہید برہان وانی کو فریڈم فائٹر سمجھتا ہے ،اس لئے برہان وانی کا یادگار ٹکٹ جاری کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں لڑنے والے سارے کشمیری فریڈم فائٹر ہیں، وادی کے عوام بھارت کے جبرو استبداد کا مقابلہ کررہے ہیں، پاکستانیوں کے دل کشمیر کے لوگوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ڈاک ٹکٹ پر برہان وانی کی تصویر پاکستان کے خیالات کی مظہر ہے، بھارت کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، کشمیر اب بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، کشمیر اب انکے ہاتھ میں نہیں ہے۔ فواد چوہدری نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان انڈیا کرکٹ کا میچ ہوتا ہے اور پاکستان جیتتا ہے تو مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں لوگ خوشیاں مناتے ہیں، کل جب پاکستان کو میچ میں شکست ہوئی تو مقبوضہ کشمیر اتنا ہی اداس ہے جتنے پاکستان کے لوگ۔فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ یہ سب پاکستان کنٹرول نہیں کررہا، پاکستان امن کیلئے کھڑا ہے، ہم انشا اللہ بھارت کی اندرونی سیاست سے متاثرنہیں ہونگے، اگر بھارتی رویہ یہی رہتا ہے تو پورا پاکستان متحد ہے اور بھارت کو جواب دینا جانتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع کشمیر کا ہے اور کشمیر کے بغیر کوئی بات نہیں ہوگی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک طریقہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کھلی جنگ لڑ لیں۔
تازہ ترین