• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریڈحملہ، ایران کی پڑوسیوں کو مذاکرات کی دعوت

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران میں قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ملٹری پریڈ پر حملے کے بعد کشیدگی کے خاتمے کیلئے پڑوسی ممالک کیساتھ تعمیری مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ ہفتے کے روز اہواز شہر میں فوجی پریڈ پر حملے میں 29افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شامخانی کا کہنا تھا کہ دشمن سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ہمیں چوکنا رہنا ہوگا اور تعمیری مذاکرات کے سلسلے کو بڑھانا ہوگا کیوں کہ دشمن علاقائی ممالک کے درمیان شکوک وشبہات اور عدم ہم آہنگی پیدا کرنے کی سازشیں کررہا ہے۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تہران کی طرف سے ’تباہ کن‘ ردعمل کی اُمید رکھیں۔ انہوں نے ان دونوں ملکوں پر اہواز حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پیر کے روز کہا ہے کہ فوجی پریڈ پر حملہ کرنے والوں کو دو خلیجی ممالک نے رقم ادا کی اور ایران حملے کے پیچھے موجود لوگوں کو سخت سزا دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس موجود اطلاعات کے مطابق یہ گھنائونا اقدام ان لوگوں نے کیا ہے جو شام اور عراق میں پھنس کررہ گئے تھے اور امریکا نے ان کی مدد کی تھی۔ انہوں نے دو خلیجی ممالک کا نام بھی لیا اور کہا کہ یہ اقدام انہی شام اور عراق میں پھنس جانے والے لوگوں نے کیا ہے اور ان لوگوں کو مالی مدد دو خلیجی ممالک نے ادا کی۔ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تہران کی طرف سے ’تباہ کن‘ ردعمل کی اُمید رکھیں۔ انہوں نے ان دونوں ملکوں پر اہواز حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ایرانی شہر اہواز میں ہزاروں شہریوں نے ہفتے کے روز ایک فوجی پریڈ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں مارچ کیا۔ اس حملے میں پچیس افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں پاسداران انقلاب کے بارہ اہلکار بھی شامل تھے۔ حملے کو ایران کی فوجی طاقت کے خلاف ایک بڑا دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔ دریں اثناء ایرانی شہر اہواز میں ہزاروں شہریوں نے فوجی پریڈپر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں مارچ کیا۔ اس حملے کو ایران کی فوجی طاقت کے خلاف ایک بڑا دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب امریکا اور اس کے خلیجی اتحادی تہران کو تنہا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اہواز میں شہداء کی نماز جنازہ سے پہلے حسین سلامی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’تم ہمارا بدلہ پہلے بھی دیکھ چکے ہو۔

تازہ ترین