• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالدیپ، صدارتی انتخابات میں اپوزیشن امیدوار صالح فاتح

مالے(جنگ نیوز) مالدیپ میں صدارتی انتخابات میں اپوزیشن امیدوار ابراہیم محمد صالح کامیاب ہوگئے ہیں۔ مبصرین کے مطابق بے ضابطگيوں کے باوجود صدر عبداللہ یامین کی شکست حیران کن ہے۔ یامین نے صدارتی انتخابات میں شکست قبول کر لی ہے۔جزائر پر مشتمل جنوبی ایشیائی ریاست مالدیپ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے بروز پیر شائع کیے گئے نتائج کے مطابق اپوزیشن امیدوار صالح نے 58.6فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ مالدیپ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما صالح کی کامیابی کے اعلان کے بعد ان کے حمایتی کارکنان ہاتھوں میں زرد جھنڈے تھامے سڑکوں پر جشن مناتے دکھائی ديے۔دوسری جانب صدر عبداللہ یامین کی جانب سے انتخابات میں شکست قبول کر لی گئی ہے۔ صدر یامین نے سرکاری ٹیلی وژن پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

تازہ ترین