• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی حکومت ایغور مسلمانوں کی قسمت کا واضح فیصلہ کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

بیجنگ ( جنگ نیوز ) ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ چین کو سنکیانگ صوبے میں موجود 10 لاکھ ایغور نسل کے مسلمانوں کی قسمت کے بارے میں کوئی واضح فیصلہ کر لینا چاہیے ۔ یہ مسلمان مبینہ طور پر گزشتہ کچھ عرصے سے چینی حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پرشروع کئے گئے کریک ڈائون کا نشانہ بن رہے ہیں ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گزشتہ روز ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے ، جس کے مطابق چین نے مسلم اقلیت پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں ، جنہیں وہ انتہا پسندی اور مغربی صوبے میں علیحدگی پسند عناصر سے مقابلے کا نام دیتا ہے ۔ لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کا یہ اقدام اس اقلیت اور چینی عوام میں خطرے کو فروغ دینے کا باعث بن رہا ہے ۔

تازہ ترین