• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی اشیا پر 200ارب ڈالر کے امریکی ٹیکس نافذ ،بیجنگ نے وائٹ پیپر جا ری کر دیا

واشنگٹن ( جنگ نیوز ) امریکا اور چین نے ایک دوسرے کی اشیائے صرف پر اب تک کے سب سے زیادہ شرح ٹیکس عائد کر دیئے ، امریکا نے چین کی200 ارب ڈالر کی درآمدی اشیاء پر 10فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ جن اشیاء پر نئے ٹیکس کی چھری چلائی گئی ہیں اُن میں کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر بیس بال کے دستانے، نیٹ ورک راؤٹرز اور صنعتی پارٹس بھی شامل ہیں ،ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام پر چین نے بھی محض چند گھنٹوں بعد ہی 60 بلین ڈالر کی امریکی درآمدی اشیا پر 5 سے 10 فیصد تک ٹیکس عائد کردیا ، چین نے اس بار جن اشیاء کو ٹیکس عائد کرنے کے لیے چُنا ہے اُن میں گوشت، کیمیکل،ملبوسات اور گاڑیوں کے پارٹس شامل ہیں،امریکا میں چین سے درآمد کی جانے والی 200 ارب ڈالر کی اشیاء پر 10فیصد ٹیکس لاگو ہو گیا ہے،جس کے نتیجے میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور قوت خرید میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین