• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینڈین شہری کا95انتخابات میں حصہ لیکر94میں ہارنے کا عالمی اعزاز

کراچی(رفیق مانگٹ)دنیا میں سب سے زیادہ انتخاب ہارنے والاامیدواراب اگلے انتخابات میں قسمت آزمائی کرنے جارہا ہے۔ کینیڈین شہری جان ٹرمل نے گزشتہ 4عشروں میں95بار انتخابات میں حصہ لیا، 94بار انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا،اب وہ96ویں بار انتخابات لڑنے جا رہے ہیں،انہوں نے اپنا پہلا الیکشن1979میں لڑا جس میں انہیں صرف 193ووٹ حاصل ہوئے۔جان ٹرمل نامی نے جوئے کو قانونی طور پر جائز قرار دینے کے لئے سیاست میں قدم رکھا،اس کے بعد ان کے سیاسی خیالات تبدیل ہوتے رہے، انہوں نے سٹی کونسلر سے لیکر رکن پارلیمنٹ کے انتخابات میں حصہ لیا، کبھی وہ کسی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے حصہ لیتے رہے اور کبھی آزاد رکن کے طور پر میدان میں اترے۔
تازہ ترین