• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صارفین کولوٹنے کاسلسلہ بدستور جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صارفین کولوٹنے کاسلسلہ بدستور جاری ،مختلف جرمانوں کی مد میں لاکھوں روپے بٹورے جانے لگے ،تیز رفتار میٹرز نے رہی سہی کسر پوری کردی ،بلز کی درستگی کے لئے بھی عوام خوار گیس دفتر کے چکر لگا کر صارفین عاجز آگئے،صارفین بھاری بھرکم بلز دیکھ کر حیران رہ گئے،گیس کمپنی کے دفتر میں صارف کا داخلہ بھی مشکل،ٹیمپرڈ میٹرز کا بہانہ بنا کر رقم وصول کی جارہی ہے صارفین کاموقف، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھاٹی اور وزیر اعلی بلوچستان صورتحال کا نوٹس لیں صارفین کی اپیل، تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صا رفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ایک جانب گھروں میں تیز رفتار میٹرز لگائے گئے ہیں وہیں دوسری جانب پی یو جی کی مد مین ہزاروں روپے بٹورے جارہے ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ ہمارے میٹرز ٹیمپرڈ بھی نہیں تھے لیکن گیس حکام ٹیمپرڈ میٹر زکا بہانہ بنا کر پیسے وصول کررہے ہیں صارفین کا موقف ہے کہ ہمارے میٹرز اگر ٹیمپرڈ تھے تو ہمارے سامنے انکا لیبارٹری کیا جاتا لیکن یہاں صورتحال مختلف ہے ٹیمپرڈ میٹر کا جواز بنا کر از خود جرمانےعائد کیئے جارہےہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کمپنی کی ریکوری صرف کوئٹہ شہر تک محدود ہے اطراف سے ریکوری نہ ہونے کے برابر ہے جس کا خمیازہ بھی کوئٹہ شہر کے صارفین کو بھگتنا پڑ رہا ہےشہریوں کا کہنا ہے کہ جب بلز کی درستگی کے لئے گیس دفتر جاتے ہیں تو پہلے دفتر میں داخلے میں انتہائی مشکل آتی ہے اسکے بعد لائینوں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے اور گیس حکام کراچی سے بلز کی درستگی کے حیلے بہانے بنا کر فارغ کردیتے ہیں عوامی حلقوں نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھاٹی کے حکام اور وزیر اعلی بلوچستان سے اپیل کی کہ وہ صوبے کی عوامکے ساتھ ہونے والی اس زیادتی کا نوٹس لیں ۔
تازہ ترین