• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری ماحولیات سے مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں کی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی ترجمان اللہ داد ترین کی قیادت میں انجمن تاجران پشین کے صدر ملک اشرف ترین سید عبدالباری آغا پلاسٹک تھیلی کے دکانداروں پر مشتمل وفد نے سیکرٹری ماحولیات عبدالصبور کاکڑ سے انکے آفس میں ملاقات کی اس موقع پر پشین کے ماحولیات کے افسر عمران بھی موجود تھے پشین کے دکانداروں کا موقف تھا کہ پشین میں محکمہ ماحولیات کی جانب سے پلاسٹک تھیلوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کیاگیاہے جس سے آئے دن کارروائی سے دکاندار ذہنی کوفت کا شکار ہیں  اور شاپنگ بیگ کے بغیر عوام بھی سودا سلف لے جانے میں دشواری کا شکار ہیں اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے ترجمان اللہ داد ترین نے سیکرٹری پرواضع کیا کہ جو پلاسٹک تھیلی ڈی گریڈایبل تھیلی متعارف کرائی گئی ہے اول تو اس کی کوئی گارنٹی نہیں کہ وہ چھ ماہ میں خودبخود تلف ہوجائےگی اور دوسری اس کی پیداوار اتنی نہیں کہ وہ پورے صوبے کی ضرورت پوری کرسکیں پلاسٹک تھیلوں پر پابندی پر عملدرآمد جب تک ممکن نہیں جب تک لاہور کراچی اور پنجاب کے دیگر شہروں میں قائم سیکڑوں رجسٹرڈ کارخانے بند نہیں کئے جاتے جبکہ ڈی گریڈایبل پر بھی ہمارے تحفظات ہیں البتہ جو صحت کیلئے مضر ہے اس پرفوری طورپر عملدرآمد کرایاجائے جبکہ دوسرے پر بتدریج پابندی لگائیں سیکرٹری ماحولیات نے وفد کے تحفظات کو جائز قرار دیا اور کہا کہ آپکے بعض تحفظات بالکل درست ہیں مگر بعض جگہوں پر بلخصوص گرم دودھ گرم چائے گرم سالن اور ایسی دیگر اشیاء میں پولتھین بیگ کا استعمال کینسر اور دیگر موذی امراض کا باعث ہے پھر فیصلہ کیاگیا کہ جن اشیاء کے پاسٹک میں ڈالنے سے امراض پھیلتے ہیں اس پر فوری کارروائی کی جائےگی جبکہ دیگر پر مرکزی انجمن تاجران کے ساتھ مشاورت اور باہمی تعاون سے عملدرآمد کیاجائےگا۔
تازہ ترین