• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ٹی اے اور ڈبلیو ٹی اے کے متعدد عہدیداروں کی جونیئرز ٹیچرز ایسوسی ایشن میں شمولیت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سابق سینئر نائب صدر عبدالخالق بڑیچ کی قیادت میں جی ٹی اے اور وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن سے بڑی تعداد میں اساتذہ نے مستعفی ہوکر جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن میں شمولیت کا اعلان کردیا ، اس بات کا اعلان انہوں نے وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری فنانس کریم بخش جتک ، محمد یاسین کاکڑ و دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، عبدالخالق بڑیچ نے کہا کہ دونوں اساتذہ تنظیمیں اساتذہ کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم 25 سال جی ٹی اے کیساتھ منسک رہے اور اساتذہ کے حقوق کی بات اور مسائل اجاگر کرتے رہے مگر مرکزی قیادت کی مبینہ عدم دلچسپی کے باعث مسائل حل نہ ہوسکے ، انہوں نے کہا کہ گریڈ 9 تا 14 کے اساتذہ تنظیموں کے رویے سے شدید متاثر ہوئے ،50 فیصد کوٹہ کا مسئلہگزشتہ 14سال سے التواء کا شکار ہے گروپ انشورنس کا مسئلہ بھی حل نہ ہوسکا ، اسکالر شپ تمام محکموں کے ملازمین کاحق ہے مگر محکمہ تعلیم میں صرف گزیٹڈ اساتذہ کو مل رہا ہے ، اس موقع پر انہوں نے بڑی تعداد میں اساتذہ کے ہمراہ اپنی ایسوسی ایشنز سے مستعفی ہوکر جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
تازہ ترین