• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواحی علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس غیر فعال ‘ سر شام تاریکی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف نواحی علاقوں کی اسٹریٹلائٹس غیر فعا ل ٹر یفک حادثات میں اضافہ لوگوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامناتفصیلات کے مطابق شہریوں نے بتایا کہمختلف نواحی علاقوں سمنگلی روڈ،ارباب کرم خان روڈ،خروٹ آباد،پشتوں آباد،پشتون باغ ،اے ون سٹی، کوچہ شیر محمد،نواں کلی، کلی اسماعیل تاجک آباد،جناح ٹائون ،ڈبل روڈ،سیٹلائٹ ٹائون ‘ سریاب ،کلی قمبرانی،موسی کالونی سمیت مختلف علاقوں کی اسٹریٹلائٹس طویل عرصہ سےبند ہیں جس کی وجہ سے متعد مرتبہ حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں اور کئی لوگ زندگی کی بازی بھی ہار چکے ہیں جبکہ بعض مقامات پر اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہو جاتے ہیں اور رات کے اوقات میں آنے جانے والے کو ان کی قیمتی اشیا سے محروم کر دیتے ہیں شہریوں نے بتایا کے بارہا متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے مطالبہ کیا کہجلد از جلد لائٹس فعال کروائی جائیں تاکہ لوگوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تازہ ترین