• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ٹی ایس متاثرین سے نا انصافی کا ازالہ کیا جائے ‘ محمد انور

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) آل لورالائی2015 این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کے متاثرین نے وزیراعلی کی جانب سے اعلان کردہ 10 ہزار اسامیوں پر سب سے پہلے این ٹی ایس کے کامیاب متاثرین کو تعینات کرکے ہمارے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے ،مطالبات تسلیم نہ ہونے تک علامتی بھوک ہڑتال اور دھرنا جاری رہے گا ، یہ بات ایکشن کمیٹی کے صدر محمد انور ، نائب صدر پارہ الدین اور دیگر نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ ہم 8 ماہ سے طویل دھرنا ، احتجاج اور دیگر مشکلات کے باوجود اپنے حق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی قائدین نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ہمیں تعینات کرنے کا وعدہ کیا تھا ، ہم ان کو ان کا وہ وعدہ یاد دلاتے ہیں ہمیں امید ہے کہ وزیراعلیٰ کے 100 روزہ پلان میں سب سے پہلے ہماری تعیناتی کے احکامات جاری ہونگے ، انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے اپیل کی کہ محکمہ تعلیم میں میرٹ پر عمل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کی جانب سے اعلان کردہ 10 ہزار اسامیوں پر سب سے پہلے این ٹی ایس کے کامیاب متاثرین کو تعینات کرکے ہمارے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ لورالائی میں محکمہ تعلیم کی خالی اسامیوں پر این ٹی ایس متاثرین کو تعینات کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ ڈی آر سی اور سی آر سی کمیٹی کے فیصلوں سے ہماری حق تلفی ہوئی ان کمیٹیوں نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ دیا ، انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک علامتی بھوک ہڑتال اور دھرنا جاری رہے گا ۔
تازہ ترین