• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدلانہ کارروائیوں سے ملک کو کمزور نہیں کیاجاسکتا،شمس مینگل

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما میرشمس مینگل نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ قدم اٹھانا ہندوستان کی روایت ہے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوںنے کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو کمزور نہیں کرسکتی مادر وطن کا دفاع ہم سب کا فرض ہے ہندوستان ہمیشہ سے دھمکیوں اور بزدلانہ کارروائیوں سے ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے حکومت دو ٹوک موقف اپنا کر ملکی خارجہ پالیسی از سر نوترتیب دے۔
تازہ ترین