• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،کامران کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)تحریک جوانان پاکستان کے صوبائی صدر کامران کاکڑ نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ مارک پومپیو کو نومور کہنے کے بعد انہوں نے پاکستان سے مایوس ہوکر بھارت کے ذریعے گیڈربھبکیاں مارنا شروع کردی ہیں لیکن پاکستان کے عوام دشمنان پاکستان کے عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور ہم بھارت کے جارحانہ عزائم کےخلاف متحد ومتحرک ہیں اور ان کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںانہوںنے کہاکہ تحریک جوانان پاکستان کا ہر کارکن پاک فوج کیساتھ ملکر ملک کے دفاع قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گا۔
تازہ ترین