• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے، اے این پی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ باچا خان یونٹ صدر حاجی نذر علی پیر علیزئی، عبدالمنان مجک وال، نور اللہ پٹھان، روزی خان خلجی نے مشترکہ بیان میں کہا کہمالی باغ، کاسی روڈ گلی نمبر8 سے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے علاقے کے عوام سخت پریشان اور اذیت کاشکار ہیں انہوں نے کہا کہ علاقے میں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے مکین پانی کی ترسیل سے بھی محروم ہوگئے ہیں ٹینکر مافیا عوام کی مجبوریوں سے ناجائز فائدہ اٹھا کر ٹریکٹر ٹینکیکے ایک ہزار سے بڑھا کر پندرہ ہزار روپے وصول کررہا ہے تبدیلی کی باتیں کرنے والے صرف بیانات تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں انہوں نے کاسی روڈ، مالی باغ کوئٹہ کے عوام کی طرف سے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں ۔
تازہ ترین