• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر آباد میں مسائل کے انبار‘مکینوں کو پریشانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلی کشمیر آباد میں مسائل کے انبار مکینوں کو شدید مشکل کا سامنا تفصیلات کے مطابق کلی کشمیر آباد و اطراف کے مکین اس دور جدید دور میں بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں علاقے میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے ہر طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے علاقے کی سڑکیں بھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ رہی سہی کسر بجلی کی لٹکتی ننگی تاروں نے پوری کررکھی ہے جو مکینوں کیلئے جان کا خطرہ بن گئی ہیں اہل علاقہ نے بتایا کہ متعدد مرتبہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرائی لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور علاقے کے مسائل حل کئے جائیں-
تازہ ترین