• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے بلا مقابلہ منتخب ہونیوالوں عہدیداروں کا اعلان

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایوان صنعت وتجارتکوئٹہ بلوچستان کے الیکشن کمیشن نے چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے سال 2018-19ء کیلئے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں کے ناموں کااعلان کر دیا ۔چیمبر آف کامرس کوئٹہ کے الیکشن کمیشن کے ممبران سرور احمد ،حاجی محمد اکرم اور عبدالرزاق کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ کے الیکشن برائے سال 2018-19ء میں جمعہ خان بادیزئی صدر،صلاح الدین خلجی سینئر نائب صدر جبکہ محمد یاسین رئیسانی نائب صدر کے عہدوں پر بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ۔
تازہ ترین