• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون قومی تحریک کے رفیق پشتون سے کوثر امین اور عبدالغنی پشتون کی ملاقات

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پشتون اولسی پارٹی کے چیئرمین کوثر امین اور ڈپٹی چیئرمین عبدالغنی پشتون نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پشتون قومی تحریک کے قائد حق پرست رہنماء رفیق پشتون ایڈووکیٹ سے ملاقات کی آفس سیکرٹری عبدالولی پشتون بھی موجود تھے دونوں رہنمائوں نے جنوبی پشتونخوا اور پشتونوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا کوثر امین نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن2018ء میں چمن کے حلقہ سے انتخابات میں حصہ لیا لیکن الیکشن ہار گئے میرے مقابلہ میں اے این پی کے اصغر اچکزئی کو اسمبلی کے لئے منتخب کیا گیا تمام اپوزیشن پارٹیاں مسلم لیگ(ن)پیپلزپارٹی اوردیگر چھوٹی بڑی پارٹیاں یہ مطالبہ کررہی ہیں کہ موجودہ حکمران دھاندلی کے ذریعے منتخب ہوئے ان نمائندوں کو پاکستان کے جمہوریت پسند بیس کروڑ عوام تسلیم نہیں کرتے موجودہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں چھ ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتیں بہت جلد ملک میں دوبارہ انتخابات ہونگے اور عوام کے صحیح نمائندے میدان میں آئیں ۔
تازہ ترین