• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، کڑا احتساب ہو گا،چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے افضل لطیف نے احتساب کے عمل کو تیز ترین کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فیض آباد اور ملحقہ اوجڑی کیمپ کے علاقہ میں غیر قانونی عمارتوں اور زمینوں کی بابت ممبر اسٹیٹ اور پلاننگ کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔زیروپوینٹ سے کورال اور پھر روات تک پر دی گئی پریزنٹیشن پر فی الفور تفصیلی کیس بمع کنٹریکٹر کو جاری رقوم اور تمام تفصیلات طلب کر لی گئیں۔مارگلہ ایونیو کی بابت روڈ کی تعمیر اور قبضہ سمیت کنٹریکٹر کی تاخیر پر کیس کو فی الفور ختم کر کے کسی اور کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہےاور ذمہ دار افسروں کے خلاف کار وائی کی جا ئے گی۔ چیئرمین نے واضح کیا ہے ہ سرکار کے پیسے لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، کڑا احتساب ہو گا ۔ایک شعبہ میں تین سال سے زیادہ عرصہ سے تعینات افسروں کو بھی تبد یل کیا جا ئے گا۔ آواری ہوٹل ، سینٹارس مال اور صفا مال کے کیسز میں غلطیوں کی کی نشاندہی اور ذ مہ داران کے خلاف قرار واقعی سزا کے لئے کیسز طلب کر لئے گئے۔ تمام ڈپیوٹیشن پر کام کرنے والوں کی تفصیلات طلب اور مدت سے زیادہ قیام اور غیر ضروری لوگوں کی واپسی پر فائل مانگ لی گئی ہے ۔کشمیر ہائی وے پر گرائی جانے والی تجاوزات بنانے میں ملوث افسران اور ملازمین کی 24 گھنٹے میں لسٹ طلب کر لی گئ ہے۔ سی ڈی اے آرڈیننس میں ترامیم کا مسودہ بھی تیار کر لیا گیاجس پرعمل درآمد یقینی بنایا جا ئےگا۔
تازہ ترین