• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی تعمیرات کے الزام میں آرڈی اے کا بلڈنگ انسپکٹر معطل

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) آرڈی اے کی انتظامیہ نے اپنے کنٹرول ایریاز میں فتح جھنگ روڈ پر مبینہ غیرقانونی تعمیرات کرانے کے الزام میں بلڈنگ انسپکٹر کامران شہزاد کو معطل کردیا اور ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول علی عمران اور ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول محمد اعجاز پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ، ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے رانا اکبر حیات کی طرف سے ند روز قبل ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس رائو عاطف نے فتح جھنگ روڈ کا دورہ کرتے ہوئے موقع پر موجودہ غیرقانونی تعمیرات کی فہرست ڈی جی کو پیش کی تھی ، ذرائع کے مطابق اس رپورٹ پر ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ انسپکٹر کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی اور متعلقہ انسپکٹر کو انجینئرنگ برانچ میں حاضری لگانے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین