• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقشے کی منظوری غلط دینے پرشعبہ بی سی ایس کے ذمہ دار تین افسران چارج شیٹ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے کشمیر ہائی وے پر نجی پٹرول پمپ پر بنائے گئے ریسٹورینٹ کی بلڈنگ کے نقشے کی منظوری غلط دینے کے بعد شعبہ بی سی ایس کے ذمہ دار تین افسران کو چارج شیٹ جار ی کردیا گیا ہے جبکہ سی ڈی اے کے ایک سینئر افیسر شاہد محمود کو انکوائری افسر مقرر کرکے روزانہ کی بنیاد پر انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے س سلسلے میں شعبہ کانفیڈ نشل ایچ آرڈی حکام نے چارج شیٹ جاری کرنے اور انکوائری مقرر کرنے کی تصدیق کی ہے جبکہ مذکورہ ریسٹورینٹ کے مالک کی طرف سے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں دائر کیس بھی زیر سماعت ہے جس میں منظورشدہ نقشے کے مطابق تعمیرشدہ ریسٹورینٹ کو مسمار کرنے پر سی ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی ہے۔ابتدائی انکوائری میں بی سی ایس شعبے کے تین افسران ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان رشید،اسٹنٹ ڈائریکٹر عارف جمیل اور انسپکٹرمحمد سہیل کو ذمہ دارقرار دیاگاے تھا سی ڈی اے انتظامیہ نے نقشہ منظور کرنیو الے تین افسران کے خلاف انضباطی کارروائی اور باقاعدہ چارج شیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور گزشتہ روز تینوں افسران کوباقاعدہ چارج شیٹ جاری کردیا گیا جبکہ سی ڈی اے کے سینئر آفیسر شاہدمحمود کو انکوائری افسر مقرر کرکے روزانہ کی بنیاد پر انکوائری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے شعبہ کانفیڈ نشل نے چارج شیٹ جاری کرنے اور انکوائری مقرر کرنے کی تصدیق کی ہے۔
تازہ ترین