• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں کرکٹ میچوں پر جوا کاروبار کی شکل اختیار کرگیا

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں کرکٹ میچوں پر جوا کاروبار کی شکل اختیار کرگیا۔ ایک سروے کے مطابق ہر کھاتے ، پیتے بیروزگار نوجوان نے کرکٹ میچ پر جوئے کی بک کھول رکھی ہے اور بڑے بڑے کرکٹ میچوں کے دوران اربوں روپے کاجوا ہوتا ہے۔ جڑواں شہرکی پولیس پر غیراعلانیہ طور پر حصے دار ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بکیوں نے اب اپنا کاروبار انٹرنیٹ پر منتقل کردیا ہے جس کی وجہ سے انہیں پکڑنا آسان نہیں، ایس ایس انو سٹی گیشن لفام ناصر سے جب استفسار کیا گیا کہ بکیوں کےخلاف پولیس نے جارحانہ رویہ کیوں ختم کردیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو جب بھی پتہ چلتا ہے چھاپے مارے جاتے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق جڑواں شہر میں ہزاروں بکیں چل رہی ہیں بڑے بڑے بکی براہ راست کراچی، لاہور کے ساتھ ساتھ ، دوبئی، شارجہ اور بھارتی شہروں کے ساتھ بھی منسلک ہیں۔
تازہ ترین