• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہر سے ایک دوشیزہ اور شادی شدہ خاتون کو اغوا کر لیاگیا۔ تھانہ ائرپورٹ پولیس کو محمد وقاص نے درخواست دی کہ میری بیوی کائنات وقاص کو کسی نامعلوم شخص نے اغواء کر لیاہے۔ تھانہ بھارہ کہو میں عثمان آباد کے رہائشی جہانزیب نے رپورٹ درج کرائی کہ نعمان نے اس کی بیٹی(م) کو اغوا کر لیا ہے۔تھانہ ائرپورٹ پولیس کو مدیحہ زیب نے درخواست دی کہ میں معہ میرا بچہ عبدالمعیزعمر6سال گھر میں موجودتھے کہ سرمد طاہر بھٹی نے زبردستی بد اخلاقی کی اوربھاگ گیا۔تھانہ گولڑہ میں عطا ء محمد نے رپورٹ درج کرائی کہ عابد علی نے اس کے گھر میں داخل ہوکر اس کی بیوی سے بد تمیزی اور چھیڑ چھاڑ کی۔
تازہ ترین