• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، غوری ٹاؤن کی گلیاں گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل، امراض پھیلنے کا خدشہ

اسلام آباد (جنگ نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ہاؤسنگ سوسائٹی غوری ٹاؤن فیز4-B کی گلیاں دریا کا منظر پیش کرنے لگی، سیوریج کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو نے لگا۔ اہل علاقہ کو آمدورفت یں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بچے، بزرگ اور خواتین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ گندے پانی کے باعث علاقے میں موذی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ اگر مسئلہ حل نہ کیا گیاتو احتجاجاً ایکسپریس ہائی وے بند کردی جائے گی۔
تازہ ترین