• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخواہ کے آئی ٹی اساتذہ کا مظاہرہ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)خیبر پختونخواہ کے سینکڑوں آئی ٹی اساتدہ نے عدم مستقلی اورکئی ماہ سے تنخواہوں سے محرومی کے خلاف پیر کو نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کی قیادت صدر محمد عالم اور جنرل سیکرٹری سید حامد باچا کررہے تھے اساتذہ کی جانب سے میڈیا کے لئے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ 2014میں این ٹی ایس پر بھرتی 48آئی ٹی اساتذہ اسمبلی ایکٹ کے باوجود مسقل نہ ہو سکےڈیوٹی انجام دینے کے باوجود چودہ مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔
تازہ ترین