• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی آئی اے پولیس نے قتل کے چار اندھے واقعات کا سراغ لگاکر ملزم دھر لئے

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) سی آئی اے سٹاف پولیس اسلام آباد نے قتل کے چار اندھے واقعات کا سراغ لگاکر ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔ ایس پی انوسٹی گیشن گلفام ناصر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران قتل ، ڈکیتی ، سرقہ بالجبراور دیگر جرائم میں ملوث 176ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے 23چھینی گئی /چوری شدہ گاڑیاں ،14موٹرسائیکل ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن ، نشیات اور نقدی مالیت 2کروڑ31لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمدکئے ، 14گینگز کے37ملزمان بھی شامل ہیں ،پولیس نے اسی عرصہ کے دوران اندھے قتل کے 4مقدمات جس میں کانسٹیبل ظہیر ثاقب اور فوجی سپاہی غلام دستگیر شہید کے مقدما ت بھی شامل ہے کو ٹریس کرکے اُن میں ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ 74مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے اُن کے چالان مجاز عدالتوں میں بھجوائے ۔ ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد گلفام ناصر وڑائچ نے سی آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد پریس کانفرنس کی اس موقع پر ڈی ایس پی محمد حسین لا سی ، ڈی ایس پی محمد ایو ب ، انچارج کا ر سیل فیا ض احمد رانجھا و دیگر افسران و جوانوں کے علاوہ زرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، انہوں نے بتایا کہ محمد حسین لاسی، ڈی ایس پی سی آئی اے اسلام آباد کی زیرِ نگرانی پولیس ٹیموں نے گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں ہیں جن میں پولیس نے 4اندھے قتل کے مقدمات کو ٹریس کرکے اُن میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ پولیس نے قتل کے مقدمہ تھانہ سبزی منڈی 13 اپریل کی صبح ملزمان مطیع اللہ اور گل باز عرف بازا اپنے دیگر ساتھی ملزمان نقیب ، سلمان کے ہمراہ اٹک پیٹرول پمپ IJPروڈ سبزی منڈی کے ایریا میں ڈکیتی کی واردات میں مصروف تھے کہ ایگل پر مامور عملہ موقع پر پہنچ گیا جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل ظہیر ثاقب موقع پر شہید ہوگیا تھا۔ اسی گینگ نے مقدمہ تھانہ ترنول میں فوجی سپاہی غلام دستگیرکو بوقت رات ریلوے پھاٹک ترنول کے قریب موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا جو کہ بعد ازاں شہید ہوگیا۔مزید برآں مقدمہ تھانہ ترنول میں سحری کے وقت کشمیر جنرل سٹور بینظیر چوک ترنول کے مالک اسد اقبال ولد افسر خان کو دورانِ واردات مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کیا۔ 4: تھانہ نیلورکے ایریا میں دوکان پر ڈکیتی کی وردات کے دوران مزاحمت کرنے پر دوکاندارفہیم اختر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور نقدی و دیگر اشیاء چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کے متعلق مقدمہ درج ہے جس میںبقایا ملزمان حماد عرف کلہ اور مبشر حسین اور اختشام علی ولد غلام ربانی کو گرفتار کر کے آلہ قتل 2ضرب پسٹل اور چھینے گئے 2عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کئے مزید اسی گروہ کے انکشاف پر ملزمان کے خلاف تھانہ کورال کے ایریا میں واردات کے دوران مزاخمت پر امتیازکو زخمی کردیا تھا اور اُس سے نقدی چھین لی تھی جس کے متعلق مقدمہ درج ہے پولیس نے 3ملزمان کو گرفتارکرکے ملزمان گرفتار کیے ہیں ۔ جب کہ ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے ڈکیتی کے 4مقدمات میں 12 ملزمان ، سرقہ بالجبر کے 20مقدمات میں 38ملزمان ، نقب زنی کے 6مقدمات میں 9ملزمان ، سرقہ عام کے 4مقدمات میں 5ملزمان ، برآمدگی عام اور متفرق کے 4مقدمات میں4ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔ اسی عرصہ کے دوران پولیس نے اسلحہ آرڈیننس کے تحت کارروائی کرتے ہوئے19ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 19مقدمات درج کئے اور ملزمان سے 18پسٹل30بور ، ایک عدد ریوالور اور 91روند برآمد کئے۔ جب کہ سی آئی اے پولیس نے منشیا ت فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14ملزمان کو گرفتار کرکے 13 مقدمات درج کئے اور ملزمان سے بھاری مقدار میںشراب 1329بوتلیں ، الکوحل 310لیٹر 77ڈبے بیئر، 50خالی بوتلیں ،2175گرام چرس ، 115گرام ہیروئن برآمد کئے ، قمار بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2ریڈ کئے 20 ملزمان گرفتار کرکے نقدی مبلغ52470 روپے اور آلات قماربازی برآمد کئے ، پولیس نے 74مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے اُن کے چالان مجاز عدالتوں میں بھجوائے ۔ کار سیل پولیس نے کل 22گاڑیاں اور11موٹر سائیکلز برآمد کرکے 40ملزمان کو گرفتار کیا ۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا سی آئی اے پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کار روائیاں عمل میں لا رہے ہیں۔ اور ملزمان سے شہریوں کی چھین گئی اشیاء کی برآمدگی میں پولیس ٹیموں کا اہم کردار رہا ہے جن کی حوصلہ افزائی کے لئے اعلیٰ افسران سے خصوصی انعامات کی سفارش کی جائیگی ۔
تازہ ترین