• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کے متعدد مقدمات وکلاء پیش نہ ہونے پر بغیر کارروائی ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں زیرسماعت بیشتر مقدمات وکلاء کے پیش نہ ہونے پر بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیئے گئے، تاہم خصوصی عدالت نمبر دو کے جج سلیمان بیگ نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیس کے ملزم بخت گل کیخلاف ایک گواہ قلمبند کر کے چھ اکتوبر کو مزید شہادتیں طلب کرلیں جبکہ تھانہ وارث خان کے ایس ایچ او پر فائرنگ رنے کے الزام میں ملوث ملزمان محمد نعیم عرف گڈو اور عامر حسین کے مقدمہ میں چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او کو آخری موقع دیتے ہوئے یکم اکتوبر سے قبل چالان جمع کروانے کا حکم دیکر تھانہ کہوٹہ میں درج قتل اور دہشت گردی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم محمد مبین کو شناخت پریڈ کے بعد 27ستمبر کو عدالت پیش کرنے کاحکم دیا، اسی طرح انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج محمد اصغر خان نے تھانہ نیوٹائون کے علاقہ میں ون ویلنگ کرنے اور وارڈن پر قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں ملوث ملزمان حمزہ یونس وغیرہ کے مقدمہ میں دو شہادتیں قلمبند کر کے دو اکتوبر کو مزید گواہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین کے جج عبدالرحیم نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود کیس کے ملزم عبدالجبار کے مقدمہ میں آخری شہادت ریکارڈ کر کے بحث کیلئے سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین