• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چک بیلی میں کچرا پھینکنے سے بیماریاں پھیل رہی ہیں، حکام نوٹس لیں ، راجہ اعجاز

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) روات کے علاقے چک بیلی کے مقام پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کھلی فضا میں کچرا پھینک رہی ہے، جس سے علاقے بھر میں بدبو، گندگی اور غلاظت سے زہر آلو د آب و ہوا پھیل رہی ہیں،بیماریاں پھیل رہی ہیں،مکین کچرے کے ڈھیروں سے تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ حکومتی نمائندوں کی جانب سے کچرے کو ختم کرنے سے متعلق کئی مرتبہ جھوٹے وعدے کئے گئے ہیں۔حکام نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہارنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تحریک صوبہ پوٹھوہارکے قائد راجہ اعجاز، ارشد سلہری، راجہ عمران ظہور، چودھری ذاکر حسین نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین