• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد یو سی 3 سے وائس چیئرمین راجہ نعیم نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو مسائل سے صرف عمران خان نکال سکتے ہیں۔ ضمنی الیکشن کیلئے این اے 53 کے نامزد امیدوار علی نواز اعوان نے راجہ نعیم کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں مسائل بہت زیادہ ہیں۔ماضی میں منتخب نمائندوں نے جان بوجھ کر علاقے کو پسماندہ رکھا۔مقامی علاقے کے مسائل یونین کونسل میں حل ہوں گے۔ میٹنگ سے چوہدری وقار، راجہ شیراز کیانی سائیں سلطان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین