• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کا آن لائن کیب سروس معطل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنےوالی کمپنیوں سےمنسلک گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں نے پاکستان میں آن لائن کیب سروس معطل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کو اپنے25 فیصد منافع سے غرض ہے،کیپٹن سے کیسے پورا کرتا ہے انہیں غرض نہیں، گاڑیوں کے مالکان نے 150 ارب روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے جبکہ آن لائن سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں بغیر کسی سرمایہ کاری کے آمدنی کا بڑا حصہ لے جاتی ہیں۔ پیٹرولیم کی قیمتوں کے تناسب سے کرایہ فکس کیا جائے، مظاہرین نےکمپنی کی طرف سے گھنٹوں کی پابندی ختم کرنے کرنے کا مطالبہ کیا۔، انہوں نے ایمرجنسی کی صورت میں تحفظ فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں، صارف کے ساتھ شناختی کارڈ نمبر، فوٹو اور منزل کے بارے میں بھی بتایا جائے حادثوں کا شکار ہونے والے ڈرائیوروں کی انشورنس کا انتظام ہونا چاہیے۔
تازہ ترین