• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل سٹی پولیس ضلعی حکومت کے شانہ بشانہ پولیو کے خاتمہ کیلئے کوشاں

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس ضلعی حکومت کے شانہ بشانہ پولیو کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے پشاورپولیس پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے اہلکاروں اوررضاکاروں کیساتھ پولیو کے خاتمہ کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے حالیہ جاری مہم کے دوران تین ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکارشہر اور دوردراز علاقوں میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام د ے رہے ہیں فرائض کی انجام دہی کے دوران متعدد پولیس جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے مگر اس کے باوجود پولیو کے خاتمہ کو اہم قومی فریضہ جانتے ہوئے اپنی ڈیوٹی پوری جانفشانی اور تندہی سے انجام دے رہے ہیں ضلع پشاور میں پولیو ے خاتمہ کے لئے تین روزہ مہم جاری ہے ،تشکیل کردہ پولیوٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں مہم کے حوالے سے سی سی پی او پشاورقاضی جمیل الرحمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے اہلکاروں اورپولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی کیلئے نامساعد حالات اور محدود وسائل کے باوجود پشاور شہر اور دور دراز علاقوں میں تین ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں جس کے دوران شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر فول پروف ناکہ بندیاں کرکے خصو صی چیکنگ کی جا رہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ایک اہم قومی مسئلہ ہے جس کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے اس کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے سی سی پی او نے مزید کہا کہ ماضی میں پولیو مہما ت کے دوران متعد د جوان شہادت کے مرتبے پر فائز ہوچکے ہیں تاہم پولیس اہلکار جانفشانی کے ساتھ پولیوکے خاتمہ کواہم قومی فریضہ جان کرتشکیل کردہ ٹیموں کے ہمراہ اپنی فرائض سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی کے بر عکس پشاور شہر میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے جبکہ پوری کوشش ہے کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے مہم کو کامیاب بنائیں۔
تازہ ترین