• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا پی ٹی آئی کی ترجیحات میں شامل ہے، عاطف خان

پشاور ( وقائع نگار ) خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر سیاحت، کھیل ونوجوانان عاطف خان نے’’خیبر پختونخوا یوتھ امپیکٹ چیلنچ‘‘ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد دوسرے مرحلے کو جلد شروع کرنے کی ہدایات دیتےہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا پی ٹی آئی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ ہدایت انہوں نے محکمہ یوتھ افیئرز کی بریفنگ کے دوران دی ۔عاطف خان نے کہا کہ پروگرام کے وسرے مرحلے میں کاروباری تجاویز کی بنیاد پر منتخب نوجوانوں کو جلد چیک دیئےجائینگےتاکہ وہ وقت ضائع کئے بغیر اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختو نخوا یوتھ امپیکٹ چیلنج پروگرام مکمل شفافیت کی بنیاد پر مبنی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر یوتھ افیئرز اسفندیار خٹک نے جاری ومکمل منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔سینئر وزیر نے یوتھ کارنیوال،سائوتھ ایشیاء یوتھ سمٹ اور یوتھ انٹرن شپ پروگرام ، ناران اور چترال میں موجود ہاسٹلوں کو جلد سےجلد فعال کرنے ،محکمہ سیاحت ،کھیل ،امور نوجوانان اور ثقافت کی تمام جائیدادوں کو واپس تحویل میں لینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نےکہا کہ نوجوان ہماری اصل طاقت ہیں انکو مواقع فراہم کئے جائینگے۔
تازہ ترین