• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی میں نئے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

پشاور (خبر نگار خصوصی )یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاورمیں بی ایس سی(انجینئرنگ) سیشن19-2018 ء میں داخل ہونیوالے نئے طلبہ کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، رووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نور محمد، ڈائریکٹر ایڈمیشنز ڈاکٹر مصباح اللہ ، فیکلٹی ارکان، انتظامی عملے اورسینئر طلبہ نے نئے داخل شدہ طلبہ کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے اپنے خطاب میں طلبہ پر زور دیا کہ اپنی یونیورسٹی لائف کو بہتر بنانے کیلئےپڑھائی پر توجہ دیں اور وقت کے ضیاع سے بچیں،اس طرح سے وہ موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنے آپ کو تیار کرسکتے ہیں۔انہوں نے طلبہ پر واضح کیا کہ پاکستان کے مسائل حل کرنا ان کی ذمہ داری ہے، انجینئرز بن کر اپنی ذمہ داری کو بخوبی سرانجام دینا ضروری ہے۔
تازہ ترین