• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چرن جیت سنگھ قتل کیس ‘ 2ملزم ضمانت پر رہا کر دئیے گئے

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے سماجی کارکن چرن جیت سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر دئیے‘ عدالت عالیہ کے جسٹس محمد ابراہیم خان نے ملزمان طارق اور شہریار کی ضمانت درخواستوں کی سماعت کی‘ دوران سماعت ملزمان کے وکیل بیرسٹر عامر اللہ چمکنی نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان کو بالترتیب 14اور 21جون کو ماجی کارکن چرن جیت سنگھ کے قتل کے الزام میں سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تاہم ملزمان کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں‘ اس کے ساتھ ساتھ مقتول کے خاندان نے بھی ملزمان کیخلاف کسی بھی قسم کا بیان نہیں دیا اور نہ ہی دعویداری ظاہرکی بلکہ ایک نامعلوم کیس میں گرفتاری کے بعد ملزمان کو اس کیس میں ملزم ٹھہرایا گیا ہے‘ دوسری جانب استغاثہ کے وکیل نے ملزمان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کی مخالفت کی‘ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔
تازہ ترین