• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیمورشاہ آپٹما خیبرپختونخوا ریجن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

پشاور ( نیوز ڈیسک ) سرحدٹیکسٹائل ملز کے منیجنگ ڈائریکٹر محمدتیمورشاہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن(آپٹما)خیبرپختونخوا ریجن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ،انتخابات پیر کے روز آپٹما ہاؤس پشاورمیں منعقد ہوئے دیگر عہدیداروں میں سکندرقلی خان وائس چیئرمین جبکہ محمدفائق احمدایسوسی ایشن کے بلامقابلہ خزانچی منتخب ہوگئے ۔نومنتخب چیئرمین آپٹما خیبرپختونکوا محمدتیمورشاہ ماضی میں بھی تین مرتبہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین رہ چکے ہیں جبکہ دومرتبہ آپٹما کی مرکزی تنظیم کے وائس چیئرمین بھی رہ چکے ہیں منتخب ہونے کے بعد نئے چیئرمین محمدتیمورشاہ نے اعتماد کرنے پر صوبے کے ٹیکسٹائل سیکٹرکاشکریہ ادا کیااورصوبے کی ترقی کےلئے جدوجہد جاری رکھنے کاعزم کیا۔
تازہ ترین