• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی کے 78میں محمد عرفان کو کامیاب کرائینگے‘ یوتھ ونگ

پشاور(سٹی رپورٹر) پی ٹی آئی لیبرونگ پشاور کے سیکرٹری جنرل فواداحمداعوان نے کہاہے کہ پی کے78کے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوار محمد عرفان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے۔وہ یونین کونسل 19 میں پی کے 78 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے محمدعرفان کی امیابی کیلئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی اور ان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ۔ فواد احمد اعوان نے کہاکہ پارٹی کے تمام کارکن محمدعرفان کی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں حلقے میں پی ٹی آئی کا گراف روز بروز بڑھ رہا ہے تمام مخالفین کو چیلنج کرتے ہیں کہ یونین کونسل 19 کے ہرعلاقے سے بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کرینگے اور یونین کونسل سے کلین سویپ کرکے دکھائیں گے ۔
تازہ ترین