پشاور (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع پشا ورکے امیر کے انتخاب کیلئے اراکین جماعت اسلامی کو بلیٹ پیپر ز جاری کر دیئے گئے اور 26 ستمبر ووٹ ڈالنے کا آخری دن مقرر کیا گیا ہے ۔ جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن کے مطابق جماعت اسلامی کے ضلعی امیر دو سال کیلئے منتخب ہوتے ہیں اور ضلع کے راکین جماعت اسلامی کے ووٹوں سے امیر ضلع کا انتخاب ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پشاور امیر کیلئے بیلٹ پیپرز جاری ہوچکے ہیں اور ووٹ کاسٹ کرنے کی آخری تاریخ کل مقر ر کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی شوریٰ نے اراکین کی رہنمائی کیلئے تین نام ووٹر پرچی کے ساتھ بھیجے ہیں جن میں حروف تہجی کے لحاظ سے حمداللہ جان ، عتیق الرحمن اور ہدایت اللہ خان شامل ہیں لیکن اراکین جماعت جس رکن کو چاہے ووٹ دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں واحد جمہوری پارٹی جماعت اسلامی ہے جس میں زون کی سطح سے لیکر مرکزی امیر تک ارکان جماعت اسلامی کے ووٹوں سے منتخب ہوتے ہیں ۔