• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بل ڈسٹری بیوٹر کی غفلت‘ سیٹھی ٹائون کے صارفین جرمانوں کیساتھ بل ادا کرنے لگے

پشاور ( نیوزڈیسک ) سیٹھی ٹائون نمبر 2 مہتاب چوک کے بجلی صارفین کو بجلی بل بروقت موصول نہ ہونے باعث مشکلات کا سامنا ہے ‘ پیسکوکا بل ڈسٹری بیوٹر صارفین کے بجلی بل بروقت نہیں پہنچاتا جس کی وجہ سے صارفین اگلے ماہ سرچارج کے ساتھ بل ادا کرنا پڑتے ہیں ‘ بل سٹری بیوٹر پہلے تو علاقے کا رخ ہی نہیں کرتا یاپھر علاقے کے تمام کسی دکاندار کے حوالے کردیتا ہے ‘ علاقے کے بجلی صارفین نے پیسکو چیف اور متعلقہ ایس ڈی او سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ بل ڈسٹری بیوٹر کو گھر گھر بجلی بل پہنچانے کا پابند بنایا جائے بصورت دیگر اہل علاقہ جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج میں حق بجانب ہوں گے ۔
تازہ ترین