پشاور(خبرنگار) داودزائی کے رہائشی مزمل نے وزیراعظم عمران خان ‘وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور دیگر مخیرحضرات سے ملازمت دینے اور مالی معاونت کی اپیل کی ہے۔ پشاور پریس کلب میں صحافیوں کو تفصیلات تاتے ہوئے مزمل نے کہا کہ وہ پچھلے آٹھ سال سے گردوں اور بواسیر کے مرض میں مبتلاہے جس کے علاج پر اس نے تمام جمع پونجھی خرچ کر دی جبکہ گھر، زیورات اور گاڑی بھی بیچ چکا ہے اب ڈاکٹروں نے مزید علاج کا مشورہ دیا ہے جس پر لاکھوں روپے اخراجات ہیں جو اس کے بس کی بات نہیں جبکہ دوسری جانب ملازمت نہ ہونے کے باعث شدید مالی مشکلات سے بھی دوچار ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ گھرکاواحدکفیل ہے اور کمانے والا بھی کوئی نہیں جبکہ وہ سوائے ڈرائیونگ کرنے کے دوسراکوئی کام بھی نہیں کرسکتا۔لہٰذاوزیراعظم ،وزیراعلیٰ اوردیگرحکام سمیت مخیرحضرات انہیں ملازمت دینے کیساتھ مالی تعاون کریں، رابطہ نمبر03329813428