• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلنس کر ا نے،گانا سنانے کی فرمائش،ریسکیو کو بھی غیر ضروری کالز کا سامنا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایمرجنسی سروس فراہم کرنے والے ادارے ریسکیو کو بھی لوگوں کی غیر ضروری کالز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،ریسکیو ملتان کو ڈیڑھ سال کے عرصے کے دوران ساڑھے 14 لاکھ سے زائد غیر ضروری کالز موصول ہوئیں ،ریسکیو 1122 کو یکم جنوری 2017 سے 10 ستمبر 2018 تک 15 لاکھ 61 ہزار 272 کالز موصول ہوئیں ان میں سے صرف 94 ہزار 46 کالز ایمرجنسی کالز تھیں ،غیر ضروری کالرز کی ریسکیورز سے مختلف فرمائشیں کی گئیں جبکہ ریسکیورز سے سب سے زیادہ بیلنس کروا دینے کی فرمائش سامنے آئی، گانا سنانے اور گانا سنوانے کی بھی کالز ریسکیو کو موصول ہوئیں ،شہریوں کو ریسکیو کو غیر ضروری کالز سے اجتناب کرنا چاہئے،شہریوں کو صرف کسی ایمرجنسی میں ہی ریسکیو کو کال کرنی چاہئے۔
تازہ ترین