• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا: تشدد میں ملوث 10طلبا خارج ،یونیورسٹی داخلے پر پابندی

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریاکی ڈسپلن کمیٹی نے تشدد کے واقعہ میں ملوث 10طالب علموں کو یونیورسٹی سے خارج کرکے ان کےکیمپس میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے،ان میں یونیورسٹی گیلانی لاء کالج کے طالب علم مہر نوید غضنفر،عبدالرحمان لودھی،رانا جنیدرشید،امجد تبسم،واحد خان نیازی،وقاص انجم،شعبہ کمیونکیشن سٹڈیزکے رمان ہراج،ملتان آرٹس کالج کے توفیق احمد،انسٹیٹیوٹ آف سوشل سائنسز کے توفیق احمد،اور انتھراپالوجی شعبہ سوشیالوجی کے عثمان گبول شامل ہیں ،مذکورطالب علموں کو 10ہزار روپے فی کس جرمانہ بھی کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین