• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل حل نہ ہونے پر سینئراساتذہ اضطراب کا شکار ہیں: یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل

ملتان(سٹاف رپورٹر) پروموشن و دیگر مسائل حل نہ ہونے پر سینئراساتذہ شدید اضطراب کا شکار ہیں، نگراں حکومتوں کے قیام سے موجودہ حکومت بننے تک اساتذہ مسائل بدستور روایتیسرخ فیتہ کا شکار ہیں، اساتذہ کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جا ئے، ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کے کنوینرطارق محمود،حافظ عبدالناصر،حافظ غلام محی الدین،اللہ بخش قیصر،محمد اجمل شاد، اسلم گجر،اشفاق احمد نسیم،محمد صدیق گل ، کاشف شہزاد چوہدری ، بابر ظہیر اور بلال کموکا نے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی ابھی تک بے ڈھنگی چال اپنائے ہوئے اور کوئی بھی مثبت کام کرنے پر آمادہ نظر نہیں آتی، پہلی بار کسی ڈاکٹر کو صوبائی وزیرمقرر کیا گیا ہے مگر ان کے پاس بھی اساتذہ نمائندوں سے ملاقات کا وقت نہیں، پنجاب میں سیکڑوں تعلیمی ادارے سربراہِ ادارہ کے بغیر کام کررہے ہیں، گریڈ20میں پروموشن کے خواہش مند اساتذہ کے کیسز2 برس سےصوبائی دفتر اور سیکرٹریٹ کے درمیان شٹل کاک بنے ہوئے ہیں،4 سال سے گریڈ20میں تقریباََ300 اسامیاں خالی پڑی ہیں ،ان اسامیوں پر ترقی پانے کے بیشتر خواہش مند اساتذہ ریٹائرڈ ہوچکے ہیں یا قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں،ایسی صورتِ حال میں پنجاب کے سینئر اساتذہ میں بے چینی کا پیدا ہونا ایک قدرتی امر ہے،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ ذاتی دلچسپی لے کر سکول ایجوکیشن کے زیرِ التوا مسائل حل کروائیں۔
تازہ ترین